29 اپریل، 2017، 6:27 PM

چھوٹے شیطان نے اپنی حفاظت کا ٹھیکہ بڑے شیطان کے حوالے کردیا

چھوٹے شیطان نے اپنی حفاظت کا ٹھیکہ بڑے شیطان کے حوالے کردیا

سعودی عرب میں آل سعود کی ناکام اور نامراد وہابی حکومت نے اللہ تعالی کی ذات پر اعتقاد اور اعتماد کے بجائے اپنی حفاظت کا ٹھیکہ بڑے شیطان امریکہ کے حوالے کردیا ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب کے بادشاہ کے بیٹے اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ کو 56 ارب ڈالر فراہم کئے ہیں لیکن امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وہ اتنی رقم میں سعودیہ کی حفاظت کرنے سےقاصر ہیں سعودی عرب کو مزید ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سائٹ نبا نے امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں آل سعود  کی ناکام اور نامراد شیطانی وہابی حکومت نے اللہ تعالی کی ذات پر اعتقاد اور اعتماد کے بجائے اپنی حفاظت کا ٹھیکہ بڑے شیطان امریکہ کے حوالے کردیا ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب کے بادشاہ کے بیٹے اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ کو 56 ارب ڈالر فراہم کئے ہیں لیکن امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وہ  اتنی رقم میں  سعودیہ کی حفاظت کرنے سےقاصر ہیں لہذا سعودی عرب کو مزید ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔امریکی صدر نے صاف الفاظ میں کہہ دیا  ہے کہ سعودی عرب کے دفاع پر امریکہ کا بہت خرچہ ہورہا ہے لیکن سعودی عرب ، امریکہ کا خرچہ پورا نہیں کررہا، جس کی وجہ سے امریکہ کو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انکا اتحادی ملک سعودی عرب، امریکہ کو اپنے دفاع کی اصل رقم ادا نہیں کررہا جبکہ امریکہ، سعودی سلطنت کے دفاع کے لیے بھاری رقم کا نقصان برداشت کر رہا ہے۔نبا کے مطابق سعودی رعب پر حکمراں شیطانی خاندان آل سعود اپنے تخت و تاج کی حفاظت کے لئے امریکہ کو بھاری ٹیکس اور خراج  ادا کررہاہے لیکن امریکہ پھر بھی ناراض ہے۔ نبا کے مطابق ٹرمپ کو صدارت تک پہنچانے میں سعودی عرب نے 112 ارب ڈالر ٹرمپ کو فراہم کئے جو اب ختم ہوگئے ہیں لہذا امریکہ نے سعودی عرب سے نئے ٹیکس اور خراج کا مطالبہ کردیا ہے ۔ نبا کے مطابق چھوٹا شیطان سعودی عرب اپنے تمام سنگین اور بہیمانہ جرائم کوچھپانے کے لئے بڑے شیطان کا سہارا لے رہا ہے اور بڑے شیطان کے پروں تلے اپنے ہولناک جرائم کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے لیکن یہ کوشش اسے سخت مہنگی پڑےگی۔ سعودی عرب نے اپنی حفاظت کے لئے امریکی منصوبوں کے مطابق شام اور عراق میں دہشت گردی کو فروغ دیا اور طالبان، القاعدہ اور داعش جیسے وحشیانہ وہابی گروہوں کی تشکیل میں امریکہ کی بھر پور مدد کی لیکن امریکہ کی طرف سے بڑی مقدار میں خراج وصول کرنے کا مطالبہ اگر سعودی عرب نے پورا نہ کیا تو پھر آل سعود کو  بادشاہت سے منہ ہاتھ دھونا پڑےگا۔  امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ شام، افغانستان اوررعراق میں جنگ سعودی عرب کے کہنے اور اس کی حفاظت کی خاطر لڑ رہا ہے لہذا سعودی عرب کو کئی ٹریلین ڈالر امریکہ کو ادا کرنے چاہییں ۔

News ID 1872142

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha